اسموگ کی صورتحال کے باعث پنجاب کے 10 اضلاع میں ہفتے کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں تعلیمی ادارےبند رہیں گے۔
10 اضلاع میں 18 نومبر کو مارکیٹیں، دکانیں، جم اور سنیما دوپہر 3 بجے کے بعد کھلیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث ہفتے کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔