بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو دھمکیاں دی جانے لگیں کہ وہ ورلڈکپ کا فائنل نہ دیکھنے جائیں۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
ہوم کراؤڈ اپنی ٹیم کو ٹرافی اٹھاتا ہوا دیکھنے کا خواہشمند ہے اور اس حوالے سے امیتابھ بچن نے بھی مزیدار چٹکلہ چھوڑ دیا۔
نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں بھارت کی کامیابی کے بعد امیتابھ بچن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں تحریر کیا ’میں جب میچ نہیں دیکھتا تو ہم جیت جاتے ہیں۔‘
ان کے اس پیغام پر صارفین نے بھی دلچسپ انداز میں امیتابھ بچن کو ’دھمکیاں‘ دینا شروع کردیں۔
ایک صارف نے بابر اعظم کے اشتہار کی تصویر، جس میں ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے، شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فائنل میں آپ اس طرح بن جائیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’مہربانی کرکے آپ یہ میچ نہ ہی دیکھیں۔‘