پاکستان کے 91 فیصد لوگ غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت اور اُن سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، صرف 2 فیصد اسرائیل کو صحیح سمجھتے ہیں۔ دو تہائی پاکستانیوں کی رائے میں غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کا کردار منفی ہے۔
گیلپ پاکستان کے وسیع سروے میں غزہ جنگ پر عوامی جذبات جاننے کے لیے ملک بھر کے 100 سے زیادہ اضلاع میں سروے کروایا گیا۔
جس میں پتا چلا کہ غیر موافق حالات کے باوجود 66 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ اس جنگ میں فلسطینیوں کی کامیابی کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔
ہر 10 میں سے 7 پاکستانیوں نے یعنی 67 فیصد نے امریکی حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اس جنگ میں امریکا کا کردار منفی ہے۔
سروے میں ہر 10 میں سے 3 پاکستانی یعنی 31 فیصد اس جنگ کے حوالے سے پاکستان کے کردار سے بھی خوش نہیں ہیں۔