امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم وائٹ ہاؤس کے مضبوط امیدوار ہیں۔
اپنی صدارتی مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ جو عہدہ ان کی نظروں میں ہے، گورنر نیوسم بھی اسے حاصل کرسکتے ہیں۔
ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کانفرنس سے خطاب میں صدر جو بائیڈن نے 56 برس کے گیون نیوسم کو شاندار گورنر قرار دیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ گیون نیوسم جو چاہیں وہ عہدہ حاصل کرسکتے ہیں حتیٰ کہ وہ صدارتی عہدہ بھی جس کے وہ خود دوسری بار امیدوار ہیں۔