لودھراں میں پاک بزنس ایکسپریس پٹری سے اترنے کے 11 گھنٹے بعد ٹریک بحال کر دیا گیا۔
لودھراں میں قطب پور ریلوے اسٹیشن کے قریب 11 گھنٹوں کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئیں۔
اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر قطب پور کے مطابق ڈاؤن ٹریک کو کلئیر کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ڈاؤن ٹریک بند ہونے سے گرین لائن اور قرا قرم ایکسپریس کو ملتان روانہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات 9 بجے پاک بزنس ایکسپریس کا انجن اور ایک بوگی پٹری سے اتر جانے سے ڈاؤن ٹریک بند ہو گیا تھا۔