سیاحوں کی رسائی کے لئے جھیل سیف الملوک روڈ سے برف ہٹانا شروع کردی گئی، برف ہٹ جانے سے سیاح جھیل سیف الملوک پر برفباری سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔وادی کاغان کے علاقے میں حالیہ برفباری کے باعث جھیل روڈ ناران بند ہوگیا تھا جس کے بعد سیاحوں کی رسائی کے لئے جھیل روڈ سے برف ہٹانا شروع کردی گئی۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے بھاری مشینری لگا کر برف ہٹانا شروع کردی ۔ ڈی جی اتھارٹی محمد طارق خان کے مطابق برف ہٹ جانے سے سیاح جھیل سیف الملوک پر برفباری سے لطف اندوز ہوسکیں گے اور خوبصورت مقامات تک سیاحوں کی رسائی ہمارا اولین مقصد ہے۔