نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بغیر لائسنس کے گاڑیاں اور بائیک چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے آئی جی پولیس، سی سی پی او لاہور اور تمام آر پی اوز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی خطرہ ہیں۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ نے والدین سے مطالبہ کیا کہ والدین کم عمر بچوں کو گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چلانے کی اجازت نہ دیں۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے یہ حکم لاہور میں 14 سالہ لڑکے کی کار ڈرائیونگ کے باعث پیش آئے حادثے کے بعد سامنے آئے ہیں جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔