پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینئر وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بادشاہ سلامت اور چیئرمین پی ٹی آئی کو نکالنے کے لیے اسکرپٹ پر کام ہوتا رہے گا۔
لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے، خدارا آئین پر عمل کیا جائے، لوگوں کو بنیادی حقوق دیے جائیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اس سے قبل لیبیا، افغانستان، مصر، عراق میں انتشار پیدا کیا گیا اور بیرونی مداخلت نے ان ممالک کو تباہ کر دیا، ہم نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا، تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔
سینئر وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کے بارے میں کہا کہ جیل کا ٹرائل کوئی ٹرائل نہیں ہوتا یہ خفیہ ہوتا ہے۔