بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر محمد خان طور کی نااہلی کالعدم قرار دے دی۔
چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے آرٹیکل 62-1 ایف کے تحت الیکشن کمیشن کے حکم نامے کو کالعدم قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے محمد خان طور اتمانخیل کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔
لورالائی کی سیشن عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں محمد خان طور کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر محمد خان طور نے سزا اور نااہلی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔