پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ن لیگ کے ترلے کر رہی ہے۔
سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت بنائے گی اور ان شا اللّٰہ بلاول بھٹو اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو بائیکاٹ کی ضرورت نہیں، پیپلز پارٹی سندھ میں پہلے سے زیادہ سیٹیں جیتے گی۔
سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے چہرے ہی ایم کیو ایم میں نظر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی اننگ ختم ہو گئی، ایم کیو ایم کی اننگ تو بہت پہلے ہی ختم ہو گئی تھی۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو کسی الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، پلیئنگ فیلڈ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سمیت سب کے لیے ہونی چاہیے۔
اُن کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے لیے نہیں ملک کے بہتر مستقبل کے صاف و شفاف انتخابت چاہئیں۔
سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ شہر میں حالات آج نسبتاً بہتر ہیں۔