ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے رہنما پی ٹی آئی خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خدیجہ شاہ 9 مئی کو پر تشدد کارروائیوں میں شریک رہیں، خدیجہ شاہ دوبارہ امن و امان کی صورتِ حال خراب کر سکتی ہیں۔