سندھ بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات ٹھنڈی رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا رہنےکا امکان ظاہر کیا ہے۔
اس دوران شہرِ قائد میں شمال مشرق اور مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔
آج شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 4 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی ہے، جن میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
آج شہر کا درجۂ حرارت زیادہ سے زیادہ31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔