نیویارک ٹائمز کی پُلٹرز انعام یافتہ پوئیٹری ایڈیٹر این بوئیر غزہ میں اسرائیلی مظالم پر احتجاجاً مستعفی ہوگئیں۔
این بوئیر نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ امریکی حمایت میں غزہ کیخلاف اسرائیل کی جنگ کسی کے لیے جنگ نہیں۔ اس سے اسرائیل، امریکا، یا یورپ کسی کا تحفظ نہیں، ان بہت سے یہودی لوگوں کیلئے بھی تحفظ نہیں جو ان کے نام پر لڑنے کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ جنگ کا واحد فائدہ تیل کے مفادات اور ہتھیار بنانے والوں کا منافع ہے۔ یہ صرف میزائلوں، زمینی حملوں کی جنگ نہیں، یہ فلسطین کے عوام کی جاری تباہی ہے، وہ فلسطینی جنہوں نے کئی دہائیوں کے قبضے، جبری نقل مکانی، محرومی اور محاصروں کے دوران مزاحمت کی ہے۔
این بوئیر پولٹرز انعام یافتہ شاعرہ، مضمون نگار ہیں۔