غزہ کے الشفا اسپتال میں کوئی آئی سی یو مریض اب زندہ نہیں رہا۔
اسپتال ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ الشفا اسپتال میں رات گئے کم از کم 22 فلسطینی جبکہ 3 دن میں 55 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
الشفا میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الشفا اسپتال میں ہر ایک منٹ میں ایک فلسطینی شہید ہو رہا ہے، نومولود اور شیر خوار بچوں سمیت بوڑھے اور ہر مریض موت کے قریب ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی محاصرے کے باعث الشفا اسپتال زندہ لوگوں کیلئے کھلا قبرستان بن چکا ہے، دنیا کی آنکھوں کے سامنے بےگناہ لوگوں، بچوں کو مرنے کیلئے چھوڑنا جنگی جرائم سے کم نہیں۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ اسرائیل نے نوزائیدہ بچوں کیلئے انکوبیٹر فراہم کردیا مگر بجلی کے بغیر وہ تابوت سے کم نہیں۔