امریکا میں پہلی مرتبہ جیل کے قیدیوں نے ملک کی اعلیٰ درجے کی یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگریاں لے لیں۔ قیدیوں نے ڈگری ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
الینوائے کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی نے اپنے جیل ایجوکیشن پروگرام کے تحت یہ ڈگریاں دی ہیں۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی اعلیٰ درجے کی امریکی یونیورسٹی نے جیل میں قید طلبا کو ڈگریاں دی ہیں۔
اس پروگرام کی بانی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ 20 سال پہلے ان میں سے کچھ لڑکے حریف گروہوں میں شامل تھے، لیکن اب وہ ایک دوسرے کے ساتھ شاعری کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ان کے درمیان سماجیات کے اسائنمنٹس پر تنقیدی بحث ہو رہی ہے۔