غزہ کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے میں عمارت پر حملہ کیا جس میں 5 افراد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
غزہ میں الشفا اسپتال کا گھیراؤ اور تلاشی کا عمل جاری ہے، فلسطینی حکام کے مطابق بجلی بند ہونے سے 24 گھنٹے کے دوران اسپتال میں 24 مریض انتقال کر گئے۔
اسرائیلی بمباری اور حملوں کے دوران شہداء کی مجموعی تعداد 12 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جس میں 5 ہزار بچے شامل ہیں، 30 ہزار سے زائد زخمی ہیں، 18 سو بچوں سمیت تقریباً 4 ہزار فلسطینی لاپتا ہیں، کئی کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
غزہ میں الوفا اسپتال پر بھی اسرائیلی فوج نے حملہ کیا جس مںں اسپتال ڈائریکٹر شہید ہوگئے اور کئی افراد زخمی ہیں۔
17 ہزار لیٹر ایندھن لے کر آئل ٹینکر مصر کے ساتھ رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوا، غزہ میں ایندھن ختم ہونے کے بعد مکمل مواصلاتی بلیک آؤٹ تھا۔