جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی بم باری سے بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس کے شمال مغرب میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے، جس میں متعدد بچوں سمیت 26 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر تازہ فضائی حملوں میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے جبکہ ایک اور اسرائیلی حملے کے نتیجے میں جنوبی غزہ میں رفح کے مشرق میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 12 ہزار ہو چکی ہے، جن میں 5 ہزار بچے اور 3300 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 30 ہزار سے بھی زیادہ ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق 1800 بچوں سمیت تقریباً 4 ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں اور کئی کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔