پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے والد گوہر ایوب خان کی میت آبائی گاؤں ریحانہ میں پہنچا دی گئی۔
گوہر ایوب خان کی نماز جنازہ آج 3 بجے ادا کی جائے گی۔
ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے کہا کہ میرے والد کل رات انتقال کر گئے، ہمارے خاندان کے لیے سوگوار دن ہے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میرے والد نے ہری پور عوام کی قومی اسمبلی میں نمائندگی کی۔
انہوں نے بتایا کہ میرےوالد 71ء کی جنگ کے غازی اور اسپیکر قومی اسمبلی بھی رہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا۔