امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے استحکامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، معاشی اصلاحات اور آئندہ عام انتخابات پر بات چیت کی گئی۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ آئی پی پی عام انتخابات کے لیے تیار ہے، بھرپور انداز میں انتخابی اور سیاسی سرگرمیاں شروع کر چکے ہیں۔
اس ملاقات سے متعلق جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔