پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کو پتہ ہے، الیکشن کیسے ہوں گے، ابھی تک الیکشن پر بھروسہ نہیں ہوتا۔
نثار کھوڑو نے سٹی کورٹ کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آر او اور پولنگ ایجنٹس کے نتائج میں فرق نہیں ہونا چاہیے، پولنگ اسٹیشن مضبوط ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ وکلاء برادری کو پاکستان کا محافظ سمجھتا ہوں، ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے جمہوریت کو بحال کیا۔
نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کسی سازش یا بیک ڈور کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا اتحاد ابھی نہیں ہوا، ن لیگ ایم کیو ایم اتحاد کی ابھی صرف کمیٹی بنی ہے جو بات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف سندھ آ رہے ہیں تو میں کیوں روکوں گا، ایسا تو نہیں کہ انہیں پنجاب میں کوئی نہیں پوچھتا، اب دوسری جگہ گھوم رہے ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی نثارکھوڑو نے یہ بھی کہا ہے کہ کچھ الیکٹیبلز اُدھر جا رہے ہیں تو کچھ اِدھر بھی ہوں گے، ہم مایوسی کی بات نہیں کر رہے، الیکشن آنے دیں عوام فیصلہ کریں گے۔