اڈیالہ جیل میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے اِن کے اہلِ خانہ نے ملاقات کی ہے۔
اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی سے اِن کے اہلِ خانہ کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل کی بی کلاس میں منتقل کیا گیا تھا جہاں اُنہیں گھر کے کھانے اور اہلِ خانہ سے ملاقات کی سہولت میسر ہے۔