غزہ کے الوفا اسپتال پر اسرائیلی فوج نے حملہ کردیا، جس میں اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مدحت ماہسن شہید اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کا غزہ کےالشفا اسپتال میں آپریشن جاری ہے، اسپتال خالی کرنے کے ایک گھنٹے کے الٹی میٹم کے بعد طبی عملے اور مریضوں کا انخلا شروع ہوگیا۔
اسرائیل کی جانب سے جنوبی علاقے سمیت پورے غزہ میں حماس کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، مغربی کنارے پر حملوں میں اضافہ ہوگیا۔
نابلس اور خان یونس میں عمارتوں پر اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید ہوگئے۔
7 اکتوبر سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 30 ہزار سے بھی زیادہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 5 ہزار بچے اور 3300 خواتین شہید ہوئیں جبکہ 1800 بچوں سمیت تقریباً 4 ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں اور متعدد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔