برطانیہ کے لیجنڈری فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم نے شاہ رخ خان کے تعریفی نہلے پر دہلا مار دیا۔
ڈیوڈ بیکہم نے گزشتہ روز شاہ رخ خان کی طرف سے اُن کےلیے کہے گئے تعریفی کلمات کا بڑی خوبی سے جواب دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں لیجنڈ فٹ بالر نے شاہ رخ خان کو عظیم آدمی قرار دیا اور کہا کہ ’میرا بھارتی دورہ یادگار بنانے کےلیے جوان کے اسٹار تمہارا شکریہ‘۔
ڈیوڈ بیکہم نے اس کے ساتھ ہی سونم کپور اور آنند آہوجا کی مہربانی اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔
برطانوی فٹ بال اسٹار نے اقوام متحدہ کے سفیر کے طور پر بھارت کا 3 روزہ دورہ کیا، اس دوران انہویں نے ممبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بھی دیکھا۔
ڈیوڈ بیکہم نے بھارت چھوڑنے سے چند گھنٹے قبل شاہ خان کی میزبانی میں عشائیے میں شرکت کی، جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کنگ خان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے لکھا کہ عظیم آدمی نے اپنے گھر پر مجھے خوش آمدید کہا، میں نے شاہ رخ خان، ان کے خوبصورت بچوں اور قریبی دوستوں کے ساتھ کھانے کا لطف اٹھایا۔
ڈیوڈ بیکہم نے مزید لکھا کہ بھارت کے پہلے دورے کو اس خاص انداز تک اختتام پذیر کرنے پر شکریہ میرے دوست، آپ کا اپنے گھر میں فیملی کے ساتھ ہر وقت خیر مقدم کروں گا۔
اس سے قبل شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ رخ خان نے ڈیو ڈ بیکہم کے ساتھ تصویر شیئر کی اور فٹ بالر کو انتہائی مہذب قرار دیا تھا۔