کراچی کے علاقے سخی حسن چورنگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی کُھلے نالے میں جا گری۔ اس حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں علاقہ مکینوں نے نالے سے نکالا۔ بعدازاں زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔