اسلام آباد ( سب تکرپورٹ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان جانتے ہیں ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف کہاں سے کارروائیاں کرتی ہے۔ فیصلہ افغان طالبان کریں ان کے خلاف کارروائی کرتے ہیں یا ہمارے حوالے کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ برداشت نہیں پاکستان کے خلاف کارروائیاں ہوں اور نقصان، طالبان تماشا دیکھتے ہیں۔ ٹی ٹی پی وسطی ایشیائی ریاستوں میں نہیں افغان سرزمین پر موجود ہے۔ دو سال قبل مذاکرات کا ڈھونگ رچایا گیا۔ ٹی ٹی پی والے کابل میں عملی طور پر ان مذاکرات میں شریک تھے۔