لاہور ( سب تکرپورٹ) بچوں کو تفریح کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے شاندار پلان کے تحت لاہور چڑیا گھر اپ گریڈ ہو گا۔ محسن نقوی نے زو اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا اور لاہور چڑیا گھر کا دورہ کیا اوراپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ لاہور چڑیاگھر میں 100 نئے جانور لائے جائیں گے۔ ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا اور ہولو گرام زو بھی بنایا جائے گا۔ شیروں اور دوسرے جانوروں کی بہتر دیکھ بھال، بہتر ین علاج چڑیا گھر میں بیمار جانورں کے علاج معالجہ کیلئے بہترین ویٹرنری ڈاکٹرز بلائے جائیں اور شیروں کو رکھنے کے لئے وسیع تر جگہ مختص کی جائے۔ محسن نقوی سے سیر کے لئے آئے ہوئے لوگوں اور بچوں نے ملاقات کی اور لوگوں نے زو اپ گریڈیشن کے لئے محسن نقوی کے ویژن کو سراہا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شیر کے ماتھے پر زخم دیکھ کر چڑیا گھر کے ڈاکٹر کو فوری طور پر طلب کر لیا اور علاج کا حکم دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا چڑیا گھر بچوں کی پسندیدہ جگہ ہے لیکن 20سال سے اسے نظر انداز کیا جاتا رہا۔ لاہور زو میں داخل ہوتے ہی گندگی نظر آتی ہے، بدبو آتی اور بہت بری حالت ہے، لیکن بچے پھر بھی آتے ہیں۔ لاہور زو گندگی اور بدبو کی وجہ سے بدنام ہے۔ چین سے پانڈا منگوانے کیلئے وزیراعظم سے بھی درخواست کی ہے۔ زو میں صرف دو جانور رکھے جائیں گے جو عالمی معیار کے مطابق ہم رکھ سکتے۔کیونکہ لاہور زو میں سوزی بھی تھی جو نظر انداز کرنے پر مر گئی 4 نئے ہاتھی سفاری پارک میں رکھیں گے۔ محسن نقوی نے داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی۔ چادر پوشی کی اور پھول رکھے۔ ملک کی سالمیت، استحکام، امن اور عوام کی ترقی وخوشحالی اور مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی۔ مزار کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا اور توسیعی پراجیکٹ کا معائنہ کرکے پیشرفت کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی کی زیر صدارت ہجویری ہال میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں بزرگان دین کے 9مزاروں کی اپ گریڈیشن پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور ا±چ شریف عقیدت مندوں کیلئے ٹورسٹ ٹریل بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے داتا دربار میں 24گھنٹے لنگر خانے جاری رکھنے کیلئے انتظامات اور حجرے کو اصل حالت میں برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ساتھ علی الصبح لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا 2گھنٹے طویل دورہ کیا۔ مراکہ سے بحریہ ٹاو¿ن تک منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور مختلف مقامات پر منصوبے کے زیرتعمیر 3 برج پر جاری کاموں کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے منصوبے کو ہر صورت جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔