ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت سے جیت کے بعد آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم نے بہترین کرکٹ کھیلی۔
میچ کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹراؤس ہیڈ نے زبردست بیٹنگ کی اور لبوشین نے بھی ان کا ساتھ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس جیت کو طویل عرصہ یاد رکھیں گے، ہم نے سوچا تھا کہ ہدف آسانی سے حاصل کرلیں گے اور وہی ہوا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے چھٹی بار ورلڈ کپ اپنے نام کرتے ہوئے فائنل میچ میں بھارت کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔
بھارت کی بیٹنگ، بولنگ اور نہ ہی فیلڈنگ چلی، نہ روہیت شرما، ویرات کوہلی اور نہ محمد شامی بھارت کے کچھ کام آئے۔