آج صبح کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق آج صبح کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت رہا، انڈیکس 247 ریکارڈ ہوا۔
اے کیو آئی کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج صبح تیسرے نمبر پر رہا ہے جبکہ فضا میں آلودگی کی تعداد 245 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اے کیو آئی کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی کی تعداد 322 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ باہر کی جانے والی ورزش سے اجتناب کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گھر کے کھڑکی، دروازے بند رکھیں تاکہ مضر صحت ہوا گھر میں نہ آئے، گھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک لگائیں۔