لاہور ہائی کورٹ نے حکومتی اپیل پر سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے راسخ الہٰی سمیت دیگر کی ضمانت کے خلاف حکومتی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر دیے۔
عدالتِ عالیہ نے تمام ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کے بعد سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔
عدالت میں دائر حکومتی اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمان کی قانون کے منافی عبوری ضمانتیں منظور کی ہیں۔