دورۂ آسٹریلیا کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا، ممکنہ طور پاکستان کی 16 رکنی ٹیم آسٹریلیا جائے گی۔
ممکنہ اسکواڈ میں شان مسعود، بابر اعظم، صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف ممکنہ اسکواڈ میں شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ خرم شہزاد، میر حمزہ، ابرار احمد، عامر جمال، سعود شکیل، آغا سلمان، محمد رضوان، سرفراز احمد اور امام الحق بھی ممکنہ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں 3 ٹیسٹ پر مشتمل میچز کی سیریز کھیلے گی۔