ٹانک میں دہشت گردوں نے گزشتہ رات پولیس چوکی کوٹ اعظم پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
ٹانک کے ڈی پی او افتخار علی شاہ کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ سرچنگ کے دوران صبح ایک دہشت گرد کی لاش ملی ہے۔
ڈی پی او ٹانک افتخار علی شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے ایم فور رائفل، 8 میگزین اور واکی ٹاکی برآمد ہوا ہے۔