مشیرِ صحت خیبر پختون خوا ڈاکٹر ریاض انور کا کہنا ہے کہ امید ہے 2 سے 3 ہفتوں میں صحت کارڈ کی تمام سہولتیں بحال ہو جائیں گی۔
ڈاکٹر ریاض انور نے ’ سب تک نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صحت کارڈ سے متعلق مالی طور پر مسائل ہیں، مرحوم نگراں وزیرِ اعلیٰ نےصحت کارڈ پر علاج کی یقین دہانی کروائی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ صوبے کے7 اضلاع میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد ہو گا، جس کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیےگئے ہیں، 20 دسمبر کو خیبر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کا افتتاح ہے جو کہ وفاقی حکومت کا منصوبہ ہے۔
مشیرِ صحت خیبر پختون خوا نے یہ بھی بتایا ہے کہ وفاقی حکومت سے فنڈز لینا آسان کام نہیں، پشاور میں میری ترجیح نئے کے بجائے جاری منصوبوں پر توجہ دینا ہے۔