نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور قونصل جنرل کانرڈ ٹریبل کی ملاقات ہوئی ہے۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان روایتوں کا امین صوبہ ہے، پاکستان عالمی امن کے لیے امریکا کی کاوشوں کو سراہتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دیرپا سفارتی اور دفاعی تعلقات استوار ہیں، تفتیش کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے امریکا کی معاونت کو سراہتے ہیں۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان پولیس کو گاڑیاں، جدید آلات اور ساز و سامان فراہم کیا، خواتین کو با اختیار بنانےکے لیے کاروباری مواقع کی فراہمی کے امریکی منصوبے کو سراہتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ امن، تعلیم، خواتین کی ترقی اور دیگر شعبوں میں امریکی معاونت کے منصوبے اہم ہیں، دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حجم کو بڑھانا چاہیے۔
جس پر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں امن و فراہمی انصاف کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ امریکا اور عالمی اداروں نے سندھ اور بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی کھل کر مدد کی۔
امریکی سفیر نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں سیاحت کے فروغ اور قدیم تہذیب محفوظ بنانے کے لیے معاونت کریں گے۔