لاہور، برائلر مرغی سستی ہو گئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت تین روپے کم ہو گئی۔برائلر زندہ کا تھوک ریٹ 328روپے فی کلو جبکہ برائلر زندہ کی پرچون قیمت 341 روپے ہو گئی۔چکن کے گوشت میں پانچ روپے کمی کے بعد گوشت فی کلو 494 روپے کا ہو گیا جبکہ انڈوں کی قیمت برقرار رہی۔
گزشتہ روز برائلر زندہ مرغی کی تھوک میں فی کلو قیمت 331 رہی جبکہ پرچون میں فی کلو قیمت 344 رہی۔برائلر مرغی کا گوشت فی کلو 499 روپے میں فروخت ہوا جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 331 روپے رہی۔