نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد الیکشن ہوں اور پارلیمنٹ مکمل ہو۔
نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے پیر کو سینیٹ کے اجلاس کے دوران بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چمن کا مسئلہ بات چیت سے حل کریں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ 30 ہزار لوگ بغیر دستاویز آئیں۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان سے جو آئے ویزے پر آئے۔
نگران وزیرداخلہ نے کہا کہ پاسپورٹ کے بغیر آپ کہیں نہیں جا سکتے۔ کوشش ہوگی کہ چمن بارڈر کو ریگولرائز کریں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ سب بارڈرز کو ایک جیسا کرنا پڑے گا۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم سافٹ اسٹیٹ ہیں، ہم اسے سخت بنانا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں افغانستان سے جو آئے ویزے پر آئے۔