جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار دھنوش کے بیٹے پر بغیر لائسنس و ہیلمٹ سپربائیک چلانے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
دھنوش کے بڑے بیٹے 17 سالہ یاترا پر تامل ناڈو ٹریفک پولیس نے ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ بھارتی قانون کے مطابق وہ ابھی ڈرائیونگ لائسنس کے اہل نہیں ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یاترا ایک انسٹرکٹر سے بائیک چلانا سیکھ رہے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی، بعدازاں ویڈیو کو ہٹا دیا گیا تھا۔
دھنوش کے بیٹے نے بائیک چلاتے وقت ماسک پہنا ہوا تھا، تاہم پولیس تفتیش کے بعد تصدیق ہوگئی کہ بائیک چلانے والا نوجوان اداکار کا بیٹا یاترا ہے، جس کے بعد پولیس نے جرمانہ عائد کرنے کی کارروائی کی۔