بالی ووڈ اداکار نماشی چکرورتی نے کہا ہے کہ والدہ یوگیتا بالی اپنے دور کی ایک شاندار ادکارہ تھیں لیکن لوگ مجھ سے صرف والد متھن چکرورتی کی بات کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں نماشی نے کہا کہ اسکرین پر صرف وہ اپنی والدہ کی جوڑی صرف متھن کے ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ تعلق کے بارے میں کم ہی بات کرتے ہیں تو اس پر نماشی نے کہا کہ بیشتر لوگ مجھے صرف میرے والد سے جوڑتے ہیں کوئی بھی کبھی میری والدہ کا ذکر نہیں کرتا جبکہ وہ اپنے دور کی بہترین اداکارہ تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی توجہ والد پر رہی، میرا والدہ سے خصوصی تعلق تھا، انہوں نے خاندان کو ایک ساتھ رکھا۔
71 سالہ یوگیتا بالی نے 1976 میں گلوکار کشور کمار سے شادی کی تاہم صرف 2 سال بعد 1978 میں دونو کی طلاق ہوگئی۔ بعد ازاں یوگیتا بالی نے متھن چکرورتی سے 1979 میں شادی کی۔