آئی جی پنجاب نے سینئر سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) عہدے کے 6 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیے۔کیپٹن ریٹائرڈ علی رضا کو ایس پی آپریشنز سٹی ڈویژن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور عمارہ شیرازی کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنےکاحکم دیا گیا ہے جبکہ ارتضیٰ کومل کو ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
ارسلان زاہد کو ایس پی کینٹ ملتان، احمد زونیر چیمہ کو ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن لاہور جبکہ مستنصرعطا باجوہ کو ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور تعینات کیا گیا۔