اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ اکتوبر 2023 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7.4 کروڑ ڈالر رہا۔ یہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 61 فیصد زائد رہا۔
مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق ستمبر 2023 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.6 کروڑ ڈالر تھا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اکتوبر 2022 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 84.9 کروڑ ڈالر تھا۔ سال در سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 91 فیصد کم ہوا ہے۔
ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں جاری خسارہ ایک ارب 5 کروڑ ڈالر رہا۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ گئے مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.10 ارب ڈالر تھا۔ رواں مالی سال چار مہینوں کا خسارہ گئے مالی سال سے 66 فیصد کم ہے۔