اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جب تک حماس کو تباہ نہیں کردیتے لڑائی بند نہیں کریں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے مغویوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ مغویوں کی واپسی میری اور جنگی کابینہ کی ذمے داری ہے، جب تک مغویوں کو واپس نہیں لاتے، لڑائی بند نہیں کریں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ غزہ سے مزید کوئی خطرہ پیدا نہ ہو۔
دوسری جانب 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد13 ہزار 300 ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شہداء میں 5 ہزار 600 بچے اور 3 ہزار 550 خواتین بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ غزہ پٹی کے 15 لاکھ شہری بے گھر اور نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔