وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے۔
بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو جمہوریت کے بجائے تنزلی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کو مائنس کرنے اور قائدین کے گھریلو معاملات پر بلاجواز مداخلت کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیئرمین وکلاء کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے جلسے جلوس اور کارنر میٹنگ فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ یکم دسمبر کو پشاور میں ہو گا، پی ٹی آئی جلد ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کرے گی۔
بیرسٹر علی ظفر نے یہ بھی کہا ہے کہ جلسوں میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سپریم کورٹ جائیں گے۔