مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کچھ زمینی حقیقتیں منہ پھاڑ کر بلاول کے سامنے آ گئی ہیں۔
’ سب تک نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دامن میں فصل ناکارکردگی کی پکتی رہی ہے، اس کے دامن میں عوام الناس کے لیے کچھ ہے ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دامن میں ملک کی ترقی کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، ناکارکردگی کی فصل اب نوجوان بلاول کو کاٹنا پڑ رہی ہے۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سازش اور ملک دشمنی سے لاتعلقی واضح کرنا ہو گی، ایم کیو ایم کا ماضی تھا، اس کے لیڈر سے کنارہ کشی کی گئی ایسا ہی پی ٹی آئی کو کرنا ہو گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ علی ظفر سے ملاقات ہوتی رہتی ہے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کو مذاکرات پر کھل کر بات کرنی چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیل سے ایک خط اپنے وکلاء کے ذریعے لکھیں کہ مذاکرات کرنے ہیں، خط میں یہ بھی لکھیں کہ 9 مئی واقعات سے الگ ہونا ہے۔