سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیرِ صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔
کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف تمام شکایت کنندگان کو نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔
گزشتہ روز کے اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات پر غور کیا گیا تھا۔
کونسل نے گزشتہ روز جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت مسترد کر دی تھی۔