پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسرحسین کا کہنا ہے کہ ہمارے اداکاروں میں برداشت کم ہے۔
یاسرحسین نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف مضوعات پر کافی دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے موجودہ دور کے پاکستانی اداکاروں میں برداشت کی صلاحیت کی کمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی میں ایک پرانا کامیڈی شو دیکھ کر آیا ہوں جس میں معین اختر صاحب اور عمر شریف صاحب، محمد علی صاحب کے سامنے بیٹھے ان کی مزاحیہ انداز میں نقل کر رہے تھے اور ہر طرح کی بات کر رہے تھے لیکن محمد علی صاحب نے مذاق کو برا نہیں سمجھا۔
یاسر حسین نے کہا کہ دنیا بھر میں ایسے ہی ہوتا ہے اور لوگ مذاق سے لطف اندوز ہوتے ہیں اس کو برا نہیں سمجھتے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں شکر ادا کرتا ہوں کہ ہمارے اداکار جو اپنے ملک میں کسی چھوٹے سے مذاق کو برا سمجھنے لگتے ہیں وہ اتنے زیادہ مشہور نہیں ہوئے کہ آسکرز میں جائیں۔
یاسر حسین نے یہ بھی کہا کہ آسکرز میں تو وہاں کے لوگ بندے کو روسٹ کر دیتے ہیں لیکن اُدھر مذاق کو کوئی برا نہیں سمجھتا بلکہ وہ لوگ تو مذاق سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔