حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں مختصر سیز فائر آج متوقع ہے۔ چند گھنٹوں کے اندر قطر جنگ بندی اور تفصیلات کا اعلان کرے گا۔
اس سے قبل حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچنے کا عندیہ دیا تھا۔ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ نے کہا تھا کہ ہم جنگ بندی کے ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں. حماس نے اپنا مؤقف قطر کے بھائیوں اور ثالثوں کو پہنچا دیا ہے۔اس حوالے سے اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل سے یرغمال عورتوں اور بچوں کے بدلے فلسطینی قیدی رہا کئے جائیں گے۔