امریکی ٹی وی چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس میں ڈیل آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔
امریکی ٹی وی کے دعوے کے مطابق ڈیل کے تحت حماس بچوں اور خواتین پر مشتمل 50 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔
جبکہ ہر اسرائیلی یرغمالی کے بدلے میں 3 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
امریکی ٹی وی کے مطابق اس دوران اسرائیل اور حماس چار سے پانچ روز تک جنگ بندی کی پابندی کریں گے۔ اسرائیل کے دو معتبر سفارتی ذرائع نے اس ڈیل کی تصدیق کر دی۔
درین اثنا عرب میڈیا کے مطابق ڈیل کی منظوری کے لئے اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس آج متوقع ہے۔