استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سندھ کے صدر محمود مولوی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سمیت ہر جماعت سے بات چیت ہو رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار محمود مولوی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
پریس کانفرنس میں جنرل سیکریٹری آئی پی پی سندھ علی جونیجو، مرکزی رہنما عمران اسماعیل اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نومنتخب یو سی چیئرمین بھی موجود تھے۔
محمود مولوی کا کہنا تھا کہ اپنی ذات کےلیے نہیں بلکہ ملک اور کراچی کےلیے سیاست کر رہے ہیں۔ ملک کو معاشی بحران سے نکالنا چاہتے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں قومی حکومت بنے گی۔
آئی پی پی سندھ کے صدر نے کہا کہ جے یو آئی (ف)، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف سمیت سب ایک ساتھ ہوں گے۔