بھارتی ریاست اتر پردیش (یو پی) کی حکومت نے فوری طور پر حلال ٹیگ والی مصنوعات پر پابندی لگا دی۔
یو پی میں حلال سرٹیفکیشن کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء کی پیداوار، ذخیرہ کرنے اور ان اشیا کو بیچنے پر پابندی ہوگی۔
سرکاری حکم نامے میں کہا گیا کہ کھانے پینے کی اشیا کے ساتھ اتر پردیش کے اندر حلال تصدیق شدہ دوائیوں، طبی آلات اور کاسمیٹکس خریدنے اور بیچنے والے کسی بھی فرد یا فرم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔