بھارتی اداکار شاہد کپور ایوارڈ شو کے دوران پرفارمنس دیتے ہوئے گر پڑے۔
سوشل میڈیا پر شاہد کپور کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں ڈانس کے دوران گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارت کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول انڈیا (آئیفا) کی 54ویں تقریب کے دوران حاضرین کو محظوظ کرنے کے لیے شاہد کپور ڈانس پرفارمنس دے رہے تھے۔
بھارتی شہر گوا میں ہونے والی اس تقریب میں شاہد کپور کی پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر معاون ڈانسرز بھی موجود تھے۔
پرفارمنس کے اختتام کے وقت شاہ کپور اسٹیج پر گر پڑے، تاہم انہوں نے فوراً اٹھ کر اپنا اسٹیپ مکمل کیا۔
شاہد کپور کے گرنے کے بعد کھڑے ہونے پر وہاں موجود حاضرین نے شور مچا کر انہیں داد دی۔