الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے متعلق اہم کیس سماعت کےلیے مقرر کردیا۔
ای سی پی اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔
ای سی پی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت 28 نومبر کو کرے گا۔
ای سی پی میں سماعت کے دوران جوابدہ کی جانب سے جواب جمع کرایا جائے گا۔